10 اکتوبر، 2021، 9:49 AM

سلامتی کونسل کی افغانستان کے شہر قندوز میں شیعہ مسجد پردہشت گردانہ حملے کی مذمت

سلامتی کونسل کی افغانستان کے شہر قندوز میں شیعہ مسجد پردہشت گردانہ حملے کی مذمت

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان نے افغانستان کے شہر قندوز میں شیعہ جامع مسجد پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کو عالمی سطح پر سنجیدہ خطرہ قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان نے افغانستان کے شہر قندوز میں شیعہ جامع مسجد پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کو عالمی سطح پر سنجیدہ خطرہ قراردیا ہے۔ افغانستان کے صوبہ قندوز کے علاقہ سید آباد میں شیعہ جامع مسجد پر نماز جمعہ کے دوران وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے  بہیمانہ اور مجرمانہ حملے میں 150 نمازی شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ سلامتی کونسل کے ارکان نے دہشت گردی کی ہر شکل  مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے عالمی امن و صلح کو خطرے میں ڈال دیا ہے اور دہشت گرد گروہوں کی تشکیل اور انھیں مالی مدد فراہم کرنے والوں کو دہشت گردوں کے بہیمانہ اور مجرمانہ اقدامات کے بارے میں جواب دینا پڑےگا۔ واضح رہے کہ  قندوز میں واقع شیعہ مسجد پر حملے کی ذمہ د اری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے ۔ داعش دہشت گرد تنظیم کو امریکہ ، اسرائیل اور سعودی عرب کی حمایت اور مدد حاصل ہے۔

News ID 1908460

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha